تازہ تر ین

75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی کو برا لگے یا اچھا عمران خان سیاسی حقیقت ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیرسیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا۔ وہ پاکستان مخالف نہیں تھے۔ ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہئیے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 40 سال سے سیاست کررہا ہوں اور 39 سالوں تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ ایک سال میں درجنوں مقدمات بنا دئیے گئے۔ محمود اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں۔ جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔ بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain