ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ منوج کمار 1981 کی فلم ’کرانتی‘ کی اسکرپٹ رائٹنگ کا کریڈٹ اپنے نام کرنا چاہتے تھے۔
دستاویزی فلم ’اینگری ینگ مین‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ صرف ایک بار منوج کمار کے ساتھ انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ منوج کمار نے سلیم جاوید سے فلم کی تحریر کا کریڈٹ چھین کر اپنے نام کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس موقع پر جاوید اختر کے بیٹے فرحان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہی ہے تو وہ منوج جی پر ایک الگ دستاویزی فلم بنائیں گے۔
واضح رہے کہ فلم ’کرانتی‘ کی ہدایتکاری کے ساتھ منوج کمار نے اس فلم میں اداکاری بھی کی تھی۔