Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اپنی سفارتی کامیابیوں کو معاشی استحکامکے لئے استعمال کرے، سردار مسعود خان
    • حساس ادارے کے افسران کا روپ دھار کرلاکھوں روپے بٹورنے والے 2ملزمان گرفتار
    • حکومت معاشی ترقی اور ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: بلال اظہر کیانی
    • پی ٹی آئی قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، محمود مولوی
    • ایمرجنسی اور گورنر راج کو 14 دن ہوگئے حکومت نے کوئی وژن نہیں دیا: شوکت یوسفزئی
    • افغانستان بے بنیاد الزامات کے بجائے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرے: طارق فضل چودھری
    • نائیجیریا میں دہشت گردوں کا گاوں پر حملہ 40 افراد ہلاک دکانوں میں لوٹ مار کر کے فرار
    • ماہ میں پٹرول 26.11 ڈیزل 26.39 51 ضروری اشیاء 5.81 فیصد مہنگی شہریوں کو شدید مشکلات 4
    • جھانوی کپورنا کی مناسب تصاویر اور ویڈیو بنانے پر تنقید
    • پنڈدادنخان، گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی
    • شیر بنگال مولوی فضل الحق کا یومِ پیدائش آج منایا جائیگا
    • نامور مزاح نگارضیاء الحق قاسمی کی برسی آج منائی جائے گی
    • گلگت بلتستان میں بہترین طرز حکمرانی کی مثال قائم کرینگے: وزیراعلیٰ
    • تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری’ حمایت کرنا چاہتی تھی: پرویز خٹک
    • دوحہ:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بن محمد السید باہمی تجارت کے حوالے سے دستخط کر رہے ہیں۔
    • امریکی کمانڈر کا آبنائے ہرمز کا دورہ، سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
    • سیف سٹیزاتھارٹی کا ورچوئل بلڈ بینک ضرورت مند شہریوں کی مدد کیلئے سرگرم
    • وفاق کے ساتھ ایک پیج پر آنا صوبے کی خوش قسمتی: گورنر کے پی
    • شکاگو:امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ پاک یو ایس کینکٹ 2026 ء ایونٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026کا مقصد نوجوانوں کی کاوشوں کوروشناس کرانا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    "راجیش کھنہ نے کروڑوں کی آفر کے باوجود بگ باس کرنے سے انکار کیا”

    By Khabrain Newsاگست 15, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ کو بھارتی ریئلیٹی ٹی وی شو بگ باس کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اداکار نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی علی پیٹر جان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران، راجیش کھنہ کو بگ باس کی ہونے والی پیشکش کے بارے میں بات کی۔

    صحافی علی پیٹر جان نے کہا کہ ایک بار بگ باس کے میکرز نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ راجیش کھنہ کو ریئلیٹی شو بگ باس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں لہٰذا، آپ ہماری ایک میٹنگ رکھ لیں جس میں ہم اداکار سے اس بارے میں بات چیت کرسکیں۔

    علی پیٹر جان کے مطابق اُنہوں نے بگ باس کے میکرز سے کہا کہ نہیں، نہیں! راجیش کھنہ ایسا شو نہیں کریں گے جس پر میکرز نے کہا چینل مالکان راجیش جی کو فی قسط کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے دینے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ میں نے راجیش کھنہ سے بات کی اور اُنہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن اُنہوں نے شو کرنے سے صاف انکار کردیا تھا، پھر کچھ دن کے بعد، راجیش کھنہ نے شو کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن تب تک کلرز ٹی وی چینل کی دلچسپی ختم ہو چکی تھی۔

    واضح رہے کہ بگ باس کا پہلا سیزن سال 2004 میں آیا تھا، امیتابھ بچن، شلپا شیٹی، ارشد وارثی نے شو کے شروعات کے سیزن کی میزبانی کی تھی جبکہ سال 2010 سے اب تک سلمان خان بگ باس کی میزبانی کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ راجیش کھنہ نے 1966 میں اپنی پہلی فلم ‘آخری خط’ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے ‘راز’ جیسی فلمیں کرکے اپنے کیرئیر میں نام کمایا، ‘دو راستے’ اور ‘آرادھنا’ جیسی فلوں نے انہیں سپر اسٹار کا تاج پہنایا، اس کے بعد مسلسل 15 سال راجیش کھنہ نے ان گنت ہٹ فلمیں کیں۔

    بالی ووڈ کی 163 فلموں میں کام کرنے والے لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ 29 دسمبر 1942 میں امرتسر میں پیدا ہوئے ان کو پیار سے کاکا بلایا جاتا تھا۔ 1992 میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا اور فلم ویئر ایوارڈ کے لیے 14 بار نامزد ہوئے۔

    راجیش کھنہ کو 14 جولائی 2012 کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ 18 جولائی 2012 کو دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      جھانوی کپورنا کی مناسب تصاویر اور ویڈیو بنانے پر تنقید

      ریئلٹی شو ’دی چیلنج‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ 34 برس کی عمر میں چل بسیں

      کچا بادام‘ کی گلوکارہ انجلی اروڑا کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.