واشنگٹن(بیورو چیف)امریکا میں پاکستان کے سفیر محمد رضوان شیخ نے ملک کی ابھرتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کو امریکی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے دیرپا اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا مقصد ہمارے نوجوانوں کی تکنیکی استعداد اور کاوشوں کو امریکی مار کیٹ میں روشناس کروانا ہے۔پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے شکاگو میں پاکستانی سفارتخانے، قونصل خانے ،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور اوپن گلوبل کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ پاکستان امریکا ٹیک کنیکٹ 2026کے افتتاح اور تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔
