Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • رائیونڈ میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، گلی محلوں میں غیر قانونی کلینکس قائم
    • واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے حملوں کا ہائی الرٹ جاری
    • ایم سی ایل پلاننگ کے ایم و پی کی اوپن ڈور رشوت پالیسی بلڈنگ قوانین مزاق بنا دیے
    • کولمبیا کی گلو کار نے اسرائیلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا ویڈیو وائرل
    • لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔
    • سندھ میں سرسوں، تل اور کینولا کی کاشت میں اضافہ خوش آئند ہے: شرجیل میمن
    • 15دسمبر سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم آ جائیگی جس کے بعد ملک میں 15سے 17نئے صوبے بن سکتے ہیں:فواد چودھری
    • سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ،شہریوں میں خوف و ہراس
    • فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو عمیری ہلاک، تین ساتھی فرار
    • پاکستان زرعی پیداوار و ٹیکنالوجی میں وسیع صلاحیت کا حامل ہے: جام کمال خان
    • دانش سکولز اتھارٹی ٹیسٹ کی رول نمبر سلپس جاری، امتحان 30اکتوبر سے یکم نومبر تک ہوگا
    • مشرق وسطیٰ تنازع،جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں
    • احسن بھون نے کیپٹن ر)صفدرکیخلاف 5 ارب روپے ہرجانیکا دعوی دائرکردیا
    • ایس آئی ایف سی کی معاونت’ ڈیجیٹل معاشی ترقی ‘آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
    • احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو استعفیٰ دینا پڑے گا: کیپٹن محمد صفدر
    • قیمتی ٹرسٹ پراپرٹی کا بہتر استعمال یقینی بنا رہے ہیں: قمرالزمان
    • مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن، کون جیت رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق کا سوال
    • ڈلیوری بوائے کے بھیس میں بچوں کے بیگز میں نشے کی سپلائی کا انکشاف
    • پنجاب حکومت کاخصوصی تعلیم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
    • ایم او پی رائے امتیاز کی جانب سے موقع پر چار منزل پر مشتمل 16 مرلہ کمرشل پلازے کی فائل فوٹو جسکا پندرہ مرلہ کا نقشہ غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے حملوں کا ہائی الرٹ جاری

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واٹس ایپ ویب، ڈیسک ٹاپ اور ای میل کے ذریعے ممکنہ سائبر حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ۔ایڈوائزری میں سرکاری حکام اور حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے افراد کے لئے خطرے کی شدت ہائی قرار دیتے ہوئے سائبر سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق حملہ آور سرکاری حکام اور محکموں کی نقالی کرکے ٹارگٹڈ فشنگ اور میلویئر حملوں کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سرکاری دستاویزات کے نام سے بھیجی جانے والی نقصان دہ فائلوں کے ذریعے ونڈوز سسٹمز کو متاثر کیے جانے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق سسٹم متاثر ہونے کی صورت میں حملہ آوروں کو کمپیوٹر کا ریموٹ کنٹرول حاصل کرنے، پاس ورڈز چرانے اور اہم ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے، اسی طرح واٹس ایپ ویب سیشن ہائی جیک ہونے کی صورت میں متاثرہ نمبر سے جعل سازی اور مزید افراد کو نشانہ بنانے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی جانے پہچانے نمبر سے غیر متوقع پیغام یا فائل موصول ہونا ممکنہ سائبر حملے کی علامت ہوسکتا ہے، اسی طرح واٹس ایپ کے لنکڈ ڈیوائسز سیکشن میں کسی نامعلوم ڈیوائس کا نظر آنا بھی خطرے کی نشانی ہے۔ایڈوائزری میں حساس معلومات رکھنے والے افسران کو ونڈوز کمپیوٹرز پر واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی سفارش کی گئی ہے، صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشکوک واٹس ایپ ویب سیشنز فوری طور پر ختم کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ لنک، فائل یا پیغام کو کھولنے سے پہلے اس کی آزادانہ تصدیق کریں۔مزید کہا گیا ہے کہ پاس ورڈ، ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) اور تصدیقی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کیے جائیں، واٹس ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی فائلوں کو سرکاری ونڈوز کمپیوٹرز پر منتقل کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔ایڈوائزری میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم، ویب برازرز اور دیگر سافٹ ویئر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ رکھنے، دوہری تصدیق اور واٹس ایپ ٹو سٹیپ ویریفکیشن فعال کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔حکام نے ہدایت کی ہے کہ اگر کسی ڈیوائس کے سائبر حملے سے متاثر ہونے کا شبہ ہو تو اسے فوری طور پر نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سے الگ کردیا جائے، اس کے علاوہ متعلقہ پیغامات اور سسٹم لاگز کو ممکنہ ثبوت کے طور پر محفوظ رکھا جائے اور مشکوک فائلوں یا لنکس کو دوبارہ نہ کھولا جائے۔ایڈوائزری میں سرکاری اداروں اور حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ڈیجیٹل سکیورٹی کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
    سائبر حملے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      رائیونڈ میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، گلی محلوں میں غیر قانونی کلینکس قائم

      ایم سی ایل پلاننگ کے ایم و پی کی اوپن ڈور رشوت پالیسی بلڈنگ قوانین مزاق بنا دیے

      لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.