مکوآنہ (این این آئی) فیصل آباد تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے 71 گربانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا ریکارڈ یافتہ ملزم عمیر عرف عمیری ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر ایک شہری سے رقم چھینی اور فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ سب انسپکٹر عاطف کھچی پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوئے۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود میں 71 گربانہ کے قریب مبینہ ڈاکوں کو گھیر لیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ سب انسپکٹر ملک عمران بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر تین ساتھی فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت 76 رب رسول پور کے رہائشی عمیر عرف عمیری کے نام سے ہوئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- رائیونڈ میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، گلی محلوں میں غیر قانونی کلینکس قائم
- واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے حملوں کا ہائی الرٹ جاری
- ایم سی ایل پلاننگ کے ایم و پی کی اوپن ڈور رشوت پالیسی بلڈنگ قوانین مزاق بنا دیے
- کولمبیا کی گلو کار نے اسرائیلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا ویڈیو وائرل
- لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔
- سندھ میں سرسوں، تل اور کینولا کی کاشت میں اضافہ خوش آئند ہے: شرجیل میمن
- 15دسمبر سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم آ جائیگی جس کے بعد ملک میں 15سے 17نئے صوبے بن سکتے ہیں:فواد چودھری
- سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ،شہریوں میں خوف و ہراس
- فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو عمیری ہلاک، تین ساتھی فرار
- پاکستان زرعی پیداوار و ٹیکنالوجی میں وسیع صلاحیت کا حامل ہے: جام کمال خان
- دانش سکولز اتھارٹی ٹیسٹ کی رول نمبر سلپس جاری، امتحان 30اکتوبر سے یکم نومبر تک ہوگا
- مشرق وسطیٰ تنازع،جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں
- احسن بھون نے کیپٹن ر)صفدرکیخلاف 5 ارب روپے ہرجانیکا دعوی دائرکردیا
- ایس آئی ایف سی کی معاونت’ ڈیجیٹل معاشی ترقی ‘آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
- احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو استعفیٰ دینا پڑے گا: کیپٹن محمد صفدر
- قیمتی ٹرسٹ پراپرٹی کا بہتر استعمال یقینی بنا رہے ہیں: قمرالزمان
- مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن، کون جیت رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق کا سوال
- ڈلیوری بوائے کے بھیس میں بچوں کے بیگز میں نشے کی سپلائی کا انکشاف
- پنجاب حکومت کاخصوصی تعلیم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
- ایم او پی رائے امتیاز کی جانب سے موقع پر چار منزل پر مشتمل 16 مرلہ کمرشل پلازے کی فائل فوٹو جسکا پندرہ مرلہ کا نقشہ غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا ہے
