رائیونڈ (این این آئی) رائیونڈ میں مین شاہراہوں پر قائم میڈیکل سٹورز اور کلینکس کے خلاف محکمہ صحت کی کارروائی کے بعد عطائی ڈاکٹروں نے گلی محلوں کا رخ کر لی، جہاں وہ انسانی زندگیوں سے کھل کر کھیل رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے مین روڈ پر کارروائی کے بعد اب عطائی ڈاکٹروں نے رائیونڈ کے گنجان آباد علاقوں میں اپنے غیر قانونی کلینک اور میڈیکل سٹور قائم کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ عطائی نہ صرف بغیر کسی ڈگری کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں بلکہ ناقص اور غیر معیاری ادویات بھی فروخت کر رہے ہیں۔ روزانہ سینکڑوں سادہ لوح شہری ان کے جھانسے میں آ کر اپنی قیمتی رقم اور صحت دونوں گنوا رہے ہیں۔ عطائی ڈاکٹروں کی فیس 500سے 1500روپے تک وصول کی جارہی ہے جبکہ ایکسپائری ادویات بھی دھڑلے سے دی جا رہی ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان عطائیوں کی وجہ سے کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ کئی غلط علاج کے باعث معذور ہو چکے ہیں۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے سیکرٹری صحت پنجاب، سی ای او ہیلتھ لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ سے فوری نوٹس لے کر ان گلی محلوں میں قائم عطائیوں کے اڈوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- رائیونڈ میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، گلی محلوں میں غیر قانونی کلینکس قائم
- واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے حملوں کا ہائی الرٹ جاری
- ایم سی ایل پلاننگ کے ایم و پی کی اوپن ڈور رشوت پالیسی بلڈنگ قوانین مزاق بنا دیے
- کولمبیا کی گلو کار نے اسرائیلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا ویڈیو وائرل
- لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔
- سندھ میں سرسوں، تل اور کینولا کی کاشت میں اضافہ خوش آئند ہے: شرجیل میمن
- 15دسمبر سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم آ جائیگی جس کے بعد ملک میں 15سے 17نئے صوبے بن سکتے ہیں:فواد چودھری
- سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ،شہریوں میں خوف و ہراس
- فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو عمیری ہلاک، تین ساتھی فرار
- پاکستان زرعی پیداوار و ٹیکنالوجی میں وسیع صلاحیت کا حامل ہے: جام کمال خان
- دانش سکولز اتھارٹی ٹیسٹ کی رول نمبر سلپس جاری، امتحان 30اکتوبر سے یکم نومبر تک ہوگا
- مشرق وسطیٰ تنازع،جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں
- احسن بھون نے کیپٹن ر)صفدرکیخلاف 5 ارب روپے ہرجانیکا دعوی دائرکردیا
- ایس آئی ایف سی کی معاونت’ ڈیجیٹل معاشی ترقی ‘آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
- احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو استعفیٰ دینا پڑے گا: کیپٹن محمد صفدر
- قیمتی ٹرسٹ پراپرٹی کا بہتر استعمال یقینی بنا رہے ہیں: قمرالزمان
- مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن، کون جیت رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق کا سوال
- ڈلیوری بوائے کے بھیس میں بچوں کے بیگز میں نشے کی سپلائی کا انکشاف
- پنجاب حکومت کاخصوصی تعلیم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
- ایم او پی رائے امتیاز کی جانب سے موقع پر چار منزل پر مشتمل 16 مرلہ کمرشل پلازے کی فائل فوٹو جسکا پندرہ مرلہ کا نقشہ غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا ہے
