لاہور(افضل سیال سے) ایم سی ایل پلاننگ کے ایم او پی رائے امتیاز کی اوپن
ڈور رشوت پالیسی ، بلڈنگ قوانین کا مذاق بنا دیا ،موقع پر چار فلور کمرشل 16 مرلہ سے زائد رقبہ پر مشتمل پلازہ کی تعمیر مکمل کروا کرنقشہ پندرہ مرلے کا پاس کردیا ، مین جی ٹی روڈ ہجویری موبائل سنٹر کے نام سے کمرشل پلازے کا نقشہ بغیر بیس فٹ پارکنگ ایریا اور بلڈنگ لائن کے پہلے سے تیار کمرشل پلازے کا نقشہ خلاف قانون منظور کیا گیا ، پلاننگ ماہرین کے مطابق رائے امتیاز نے پہلے سے تیار کمرشل پلازے کا کمپوزیشن پلان پر مشتمل سولہ مرلہ کا نقشہ پاس ہوناتھا جبکہ اسکی منظوری کا اختیار سی او ایم سی ایل کے پاس تھا ، رائے امتیاز نے موقع پر 16 مرلہ پر مشتمل چار منزلہ بلڈنگ کا نقشہ پندرہ مرلہ شو کرکے خود ہی غیرقانونی اور رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پاس کردیا کیونکہ سولہ مرلہ نقشہ پاس کرنے کا اختیار سی او ایم سی ایل کے پا س تھا ،باوثوئق ذرائع نے خبریں کو بتایا کہ مین جی ٹی روڈ علی ہجویری موبائل سنٹر ، نزد محمود بوٹی اسٹیشن دروغہ والا میں پلازہ پہلے سے غیر قانونی طور پر تعمیر ہوچکا تھا رائے امتیاز نے بھاری رشوت لیکر پلازہ گرا کر دوبارہ بنانے کا غیر قانونی نقشہ پلان منظور کرتے ہوئے پلاننگ رولز کی دھجیاں اڑا دیں ۔پلاننگ ماہرین نے ایم او پی رائے امتیاز کی کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقشہ پاس کرنے کے حوالے سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ،
