کراچی(این این آئی)سندھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر
4.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 10 بج کر 46 منٹ پر آیا، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز سیہون سے 61 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کا محل وقوع 25.97 ڈگری شمالی عرض البلد اور 67.52 ڈگری مشرقی طول البلد ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
