راولپنڈی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینئر وکیل احسن بھون سے استعفی دینے کا مطالبہ کردیا۔راولپنڈی ضلع کچہری میں مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن محمد صفدر نے کہا میں نے وزیر قانون کو میسیج کیا کہ ایسے شخص کو سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں کیوں کھڑا کیا جس کی ڈگری جعلی ہے۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ ہم مشروط دستبرداری کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے ڈگری دکھائیں، ہم اپنا امیدوار بھی واپس لینگے اور معافی نامہ بھی دینگے۔ احسن بھون صاحب کو استعفی دینا ہی دینا پڑے گا، اعظم نذیر تارڑ صاحب آپ کو بھی استعفی دینا پڑے گا، ہم حافظ آباد اسکول آف تھاٹ کو نہیں چلنے دینگے۔کیپٹن محمد صفدر نے کہا کہ احسن بھون جہاں پیش ہوگا ہمارے سو وکلا ڈگریوں کے ساتھ پیش ہونگے، ہم ہر عدالت میں جاکر کہیں گے احسن بھون سے ڈگری مانگی جائے، ہم منشیوں کے آگے نہیں لیٹیں گے، کفر کا نظام قائم رہ سکتا ہے ظلم کا نظام نہیں رہ سکتا، وکلا کو درخواست کرتا ہوں جہاد اب فرض ہوگیا ہے، یکم نومبر کے بعد احسن بھون کے خلاف پوری تحریک اٹھے گی، ہم اپنے سو وکلا کی ڈگریاں عدالت میں پیش کرینگے عدالت سے کہیں گے احسن بھون سے بھی ڈگری مانگیں۔انکا کہنا تھا کہ ہماری عدالتوں اور ججز نے پاکستان کو کمزور کیا ہے، ڈن بیس کے اربوں روپے امریکہ اور یورپ پہنچے ہیں، ساجد تارڑ امریکہ میں بیٹھ کر کیسے ارب پتی بن گیا۔ میں اتنی دفعہ جیل گیا ہوں جیسے جیل مجھے جہیز میں ملی ہو، قانون اور آئین کی پاسداری ہر پاکستانی کا فرض ہے۔کیپٹن محمد صفدر کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا بھگوان داس سپریم کورٹ کے جج تھے ان سے سب مطمئن تھے، آئین میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ جمہوری ادارے ہی ترمیم کرسکتے ہیں۔ ہمیں اس ملک اور آئین کے لئے ابھی بہت قربانیاں دینی ہیں، ججز کی سلیکشن کے طریقہ کار میں ہم نے ایک عالم کو بھی بٹھانے کا مطالبہ کیا، ہمیں خدشہ ہے ہماری عدالتوں میں قادیانی نہ آکر بیٹھ جائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے کہا مریم نے کہا ہے عدالتوں میں پیسے چلتے ہیں۔ میں نے کہا مریم صوبے کی وزیراعلی ہے کل وزیراعظم ہوگی تو پوچھنا تو بنتا ہے، ایک 25 ہزار تنخواہ لینے والے بچے کے اوپر پر ظلم ہوا وزیر اعلی نے نوٹس لیا۔ پیٹرول پمپ پر بچے کو لگنے والا تھپڑ دس کروڑ عوام کے منہ پر تھپڑ تھا۔ وزیر اعلی پنجاب نے بچے پر تھپڑ کا بدلہ لیا تھا، کیا نو دولتیے، قبضہ گروپ یا وی ایٹ والے ایک 25 ہزار تنخواہ لینے والے بچے پر تھپڑ مارے گا۔
بریکنگ نیوز
- رائیونڈ میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، گلی محلوں میں غیر قانونی کلینکس قائم
- واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے حملوں کا ہائی الرٹ جاری
- ایم سی ایل پلاننگ کے ایم و پی کی اوپن ڈور رشوت پالیسی بلڈنگ قوانین مزاق بنا دیے
- کولمبیا کی گلو کار نے اسرائیلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا ویڈیو وائرل
- لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔
- سندھ میں سرسوں، تل اور کینولا کی کاشت میں اضافہ خوش آئند ہے: شرجیل میمن
- 15دسمبر سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم آ جائیگی جس کے بعد ملک میں 15سے 17نئے صوبے بن سکتے ہیں:فواد چودھری
- سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ،شہریوں میں خوف و ہراس
- فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو عمیری ہلاک، تین ساتھی فرار
- پاکستان زرعی پیداوار و ٹیکنالوجی میں وسیع صلاحیت کا حامل ہے: جام کمال خان
- دانش سکولز اتھارٹی ٹیسٹ کی رول نمبر سلپس جاری، امتحان 30اکتوبر سے یکم نومبر تک ہوگا
- مشرق وسطیٰ تنازع،جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں
- احسن بھون نے کیپٹن ر)صفدرکیخلاف 5 ارب روپے ہرجانیکا دعوی دائرکردیا
- ایس آئی ایف سی کی معاونت’ ڈیجیٹل معاشی ترقی ‘آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
- احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو استعفیٰ دینا پڑے گا: کیپٹن محمد صفدر
- قیمتی ٹرسٹ پراپرٹی کا بہتر استعمال یقینی بنا رہے ہیں: قمرالزمان
- مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن، کون جیت رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق کا سوال
- ڈلیوری بوائے کے بھیس میں بچوں کے بیگز میں نشے کی سپلائی کا انکشاف
- پنجاب حکومت کاخصوصی تعلیم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
- ایم او پی رائے امتیاز کی جانب سے موقع پر چار منزل پر مشتمل 16 مرلہ کمرشل پلازے کی فائل فوٹو جسکا پندرہ مرلہ کا نقشہ غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا ہے
