ماہرین آثار قدیمہ نے کسی جگہ کھدائی کیے بغیر متحدہ عرب امارات کے علاقے العین میں ہزاروں سال پرانے آثار کو دریافت کیا ہے۔
خلیفہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے زمین کے اندر جانچ پڑتال کرنے والے ریڈار (جی پی آر) کے ذریعے العین کے خطے کا ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) مبنی ماڈل تیار کیا۔
اس ماڈل سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ خطہ کانسی کے عہد سے لے کر اسلامی دور تک انسانی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔
محققین نے زمین کے اندر دفن قدیم آثار کا ایک تفصیلی تھری ڈی ماڈل تیار کیا جو Mutaredh نامی نخلستان کے مشرقی سرے پر موجود ہیں۔