پاکستان کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کی مبینہ پرانی تصویر جب سے منظرِ عام پر آئی ہے، ان کے مداح شدید حیران ہیں کہ گوری چٹی درفشاں کی رنگت پہلے ایسی تھی؟
درِفشاں سلیم کا ناصرف ڈراما ”عشق مرشد“ مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا بلکہ اداکار فیصل قریشی کے ساتھ کیا گیا ڈراما ”خئی“ بھی ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔
”آل پاکستان ڈرامہ پیج“ نامی ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے در فشاں سے منسوب ایک تصویر شئیر کی ہے جسے ان کی پرانی تصویر قرار دیا جارہا ہے اور تصویر میں وہ بے حد مختلف نظر آرہی ہیں۔
وائرل ہونے والی اس تصویر میں درِفشاں کسی شادی کی تقریب کیلئے تیار ہوئی نظر آرہی ہیں اور ماتھے پر ٹیکا لگایا ہوا ہے۔






































