تازہ تر ین

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہونے والے بچے کی پیدائش کی تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہونے والے بچے کی پیدائش کی تاریخ سامنے آگئی۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بےصبری سے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا انتظار کررہے ہیں، یہ جوڑی اپنے ہونے والے بچے کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

اس جوڑی نے جہاں ایک طرف اپنے بچے کے لیے کپڑوں سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کرلی ہے تو وہیں دوسری طرف اپنے لیے نیا فلیٹ بھی لے لیا ہے۔

اب بھارتی میڈیا نے دیپیکا اور رنویر کے بچے کی تاریخِ پیدائش سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دیپیکا اور رنویر سنگھ کے پہلے بچے کی پیدائش بھارت میں نہیں بلکہ لندن کے اسپتال میں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain