اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک ممتاز اداکارہ ہیں جو اپنے مخصوص فیشن سینس کی وجہ سے ہمیشہ چرچوں میں رہتی ہیں تاہم اس بار اداکارہ کی جانب سے بارش سے لطف انداز ہونے کی ویڈیو مداحوں کو بھاگئی۔
جھلسا دینے والی گرمی کے بعد، پاکستان سمیت بھارت میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہر کوئی محضوض ہوتا نظر آرہا ہے۔
عام شہریوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ‘رینی ڈانس’ کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کردی۔
مون سون کے سیزن میں جہاں ہر شخص بارشوں سے لطف انداز ہورہا ہے وہیں اداکارہ شروتی ہاسن نے بھی انسٹاگرام کے ذریعے دیسی گرل ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بارش دیکھ کر اپنے اُمڈتے جذبات ویڈیو کی صورت میں مداحوں سے شیئر کردیے۔
ویڈیو میں شروتی ہاسن کو اپنی سہیلی کے ہمراہ بارش میں بچوں کی طرح رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں بارش میں بھیگتے ہوئے اداکارہ کی خوشی کا اندازہ ان کے چہرے سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔
اپنی پوسٹ کئ کیپشن میں شروتی کی جانب سے کہا تھا ‘گزشتہ چند مہینے میرے لیے تھوڑے مشکل تھے لیکن اپنی دوست کے ہمراہ بارش میں رقص کرکے میں سب بھول گئی بیشک قدرت میں جادو ہے‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ گلوکارہ شروتی ہاسن حالیہ دنوں میں اپنے بریک اپ کی خبروں کی وجہ سے کافی چرچا میں تھیں اور مداح ان کے انسٹاگرام کیپشن کو ان کے بریک اپ سے جوڑتے نظر آرہے ہیں۔






































