تازہ تر ین

ایمازون کا منسوخ کردہ آرڈر دو سال بعد صارف کو موصول

ممبئی: ایک ایمازون صارف نے ڈلیوری سے مقابلے میں سوشل میڈیا پر اپنا دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

ایک ایکس صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے بتایا کہ اسے حال ہی میں ایک ایمازون آرڈر موصول ہوا ہے جو دو سال قبل کینسل کر دیا گیا تھا۔

پوسٹ میں جے نامی صارف نے بتایا کہ اس نے 2022 میں ایمازون سے پریشر ککر کا آرڈر دیا تھا جس کے فوراً بعد اس نے اسے کینسل کردیا تھا اور رقم کی واپسی حاصل کی تھی۔

تاہم دو سال بعد منسوخ شدہ آرڈر پراسرار طور پر اس کی دہلیز پر پہنچ گیا۔ اس سے اسے الجھن تو ہوئی لیکن خوشگوار حیرت بھی ہوئی۔

صارف نے ایمازون کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایمازون آپ کا شکریہ، 2 سال بعد میرا آرڈر دینے کے لیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain