لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے خوبرو اور منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
توقیر ناصر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر کی جدوجہد سمیت مختلف امور پر بات کی۔
توقیر ناصر نے اپنی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر موجودہ دور کی بہترین پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن ماضی میں وہ شاندار اداکارہ نہیں تھیں جس کی وجہ سے میں نے اُنہیں آڈیشن میں مسترد بھی کردیا تھا۔
سینیئر اداکار نے کہا کہ میں نے اپنی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے کے لیے کئی اداکاروں کے آڈیشن لیے تھے جن میں صبا قمر بھی شامل تھیں۔






































