تازہ تر ین

دیپیکا پڈوکون اور رنویر کے بچے کی پیدائش کا رنبیر کپور سے کیا تعلق؟

ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ہونے والے پہلے بچے کی پیدائش کی متوقع تاریخ سامنے آتے ہی ایک اور اہم خبر بھی سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے ہونے والے بچے کی پیدائش کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا کی دُنیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

مداحوں کی نظر، اس فنکار جوڑی پر ہے کہ کب یہ دونوں اسٹارز اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کریں گے، مداحوں کی طرح دیپیکا اور رنویر بھی بےصبری سے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا انتظار کررہے ہیں۔

ان دنوں دیپیکا اور رنویر اپنے ہونے والے بچے کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس جوڑی نے حال ہی میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے پڑوس میں ایک نیا اپارٹمنٹ بھی خریدا ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain