تازہ تر ین

‘بھارت سے بہت مایوس ہوں’، کنگنا رناوت کا اپنی متنازع فلم ملتوی ہونے پر ردعمل

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے اپنی متنازع فلم ‘ایمرجنسی’ ملتوی ہونے پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی نئی فلم ‘ایمرجنسی’ رواں ماہ 6 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونی تھی لیکن مختلف تنازعات کی وجہ سے فلم کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

31 اگست کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی جسے موہالی کے رہائشیوں گُرِندر سنگھ اور جگموہن سنگھ نے دائر کیا تھا، درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ فلم کو دیے گئے سینسر سرٹیفکیٹ کو منسوخ کیا جائے اور اسے ممتاز سکھ شخصیات کے ذریعے ریویو کروایا جائے۔

اس سماعت کے بعد، فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا اور ‘ایمرجنسی’ کے فلمساز کو حکم دیا گیا ہے کہ فلم سے متازعہ مناظر ہٹا دیے جائیں۔

عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے فلم کی ریلیز میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا اور اسے غیر منصفانہ قرار دیا۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ میری فلم ‘ایمرجنسی’ حقائق کے مطابق ہے اور اس کے باوجود اس میں ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میری فلم پر اب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، یہ ایک خوفناک صورتحال ہے، میں اپنے ملک، اس کی قوم اور یہاں کے موجودہ حالات سے بہت مایوس ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain