پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے کردار ’شرجینا‘ کیلئے تیار ہوتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔
ڈراما ‘کبھی میں کبھی تم’ ان دنوں پاکستان اور بھارت میں خاصا مقبول ہے اور ناظرین بے حد شوق سے اس ڈرامے کی ہر ایک قسط کو دیکھ رہے ہیں۔ڈرامے میں دو مختلف شخصیت کے حامل لڑکا ‘مصفطیٰ‘ اور لڑکی ’شرجینا‘ شادی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جو ڈرامے کی کہانی کا سب سے اہم موڑ ثابت ہوا۔
ڈرامے میں ہانیہ عامر کے حسن کو مزید نکھار دیا گیا ہے اور وہ اپنے آج تک کے ڈراموں کے مقابلے میں زیادہ دلکش نظر آرہی ہیں جسکی ایک وجہ ان کی آنکھوں میں لگے لینس بھی ہیں۔
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں ہانیہ سے شرجینا بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈرامے میں ہانیہ عامر کے حسن کو مزید نکھار دیا گیا ہے اور وہ اپنے آج تک کے ڈراموں کے مقابلے میں زیادہ دلکش نظر آرہی ہیں جسکی ایک وجہ ان کی آنکھوں میں لگے لینس بھی ہیں۔
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں ہانیہ سے شرجینا بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔ہانیہ عامر اس وقت شرجینا کے لُک میں مکمل طور میں ڈھل گئیں جب انہوں نے آنکھوں میں لینس لگائے اور اس دوران انہوں نے کہا کہ ’اگر میری آنکھیں سچ میں ایسی ہوتیں تو میں کبھی کسی سے بات نہیں کرتی، کسی کو منہ ہی نہیں لگاتی‘۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر کو لڑائی والے سین کی اسکرپٹ دی گئی جس کو پڑھ کر انہوں نے کہا کہ ’یہ سین پڑھ کر مجھے بہت غصہ آرہا ہے، بہت بدتمیز سین ہے یہ‘۔






































