تازہ تر ین

یمنیٰ زیدی نے علی رحمان کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا

پاکستانی ڈراما اور فلم انڈسٹری کے اداکار علی رحمان خان نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں کی جم کر تعریفیں کردیں۔

ڈراما سیریل ’گرو’ میں ٹرانس جینڈر کے کردار سے مشہور علی رحمان خان گزشتہ کئی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کئی ڈرامے پیش کیے جن میں انکےکردار کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

تاہم ان دنوں اداکار ڈراما سیریل ’نور جہاں’ میں اپنے منفی کردار سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے نظر آرہے ہیں۔حال ہی میں علی رحمان خان نے ایک انٹرویو میں کئی اہم پہلو پر گفتگو کرنے سے لے کر اداکارہ یمنیٰ زیدی کیساتھ اپنے کام کرنا کا تجربہ بھی شیئر کردیا۔

علی رحمان خان نے گفتگو کے دوران یمنیٰ زیدی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں نے انڈسٹری میں ایک ساتھ قدم رکھا۔

علی رحمان کے مطابق انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی اسی وقت کیا جب یمنیٰ زیدی انڈسٹری کا حصہ بنیں بعدازاں ہم دونوں نے ایک ساتھ ڈراما سیریل ’ رشتے کچھ ادھورے سے’ میں اسکرین شیئر کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain