پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنے تمام پوسٹس غائب کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔
علیزے شاہ پاکستان کی ایک متنازع اداکارہ ماننی جانے لگی ہیں کیونکہ کبھی یہ کسی ہدایتکار سے ڈرامے کی شوٹ کے دوران لڑ پڑتی ہیں تو کبھی کسی اداکار کے ساتھ ہاتھا پائی کردیتی ہیں۔
لڑائی جھگڑوں کے علاوہ اداکارہ کی دوسری وجۂ شہرت بھی کوئی اچھی نہیں کیونکہ وہ اکثر اپنے بولڈ لباس کے سبب چرچوں میں آجاتی ہیں اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرتی ہوئی پائی جاتی ہیں۔گزشتہ کئی روز سے علیزے شاہ کسی نئے تنازع کا شکار ہوتی نظر نہیں آرہی تھیں اور اب اچانک اداکارہ کی جانب سے ایک ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے کہ ششدر رہ گئے ہیں۔علیزے شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی لاتعداد بولڈ تصاویر سے بھرا ہوا تھا جس کو وہ آئے دن شیئر کرتی تھیں اور مداح بھی پابندی سے ان تصاویر پر تنقید کی برسات کرتے تھے۔






































