تازہ تر ین

ہنی سنگھ نے اپنا سب سے ‘بکواس‘ گانا مداحوں کو بتادیا

بھارتی ریپر و گلوکار  یو یو ہنی سنگھ نے اپنے ماضی کے کامیاب سولو سانگز کی بات کرتے ہوئے تمام کے تمام گانوں کو ‘بکواس‘ قرار دیدیا۔

حال ہی میں اپنے ایک شاندار انٹرویو کے دوران ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ اپنے کریئر کے سنہرے دور کے حوالے سے بات کی جہاں انہوں نے مداحوں سے اپنی پرسنل لائف سے پروفیشنل لائف تک تمام پہلو آشکار کیے۔

انٹرویو کے دوران معروف ریپر سے سوال کیا گیا کہ ان کے نزدیک ان کا سب سے پسندیدہ گانا کونسا ہے؟

گلوکار ‘یو یو ہنی سنگھ‘ کا پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اپنے گانوں پر دیا جانے والا بیان سوشل میڈیا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

میزبان کے سوال کے جواب میں اپنے ہٹ ٹریکس کی بات کرتے ہوئے ہنی سنگھ کی جانب سے دیے جانے والے بیان نے پروگرام کے شرکا سمیت میزبان کو بھی چونکنے پر مجبور کردیا۔

ہنی سنگھ نے اس سوال کے جواب میں اپنے چارٹ ٹاپنگ ٹریک ‘سنی سنی، بلو آئز، لنگی ڈانس، پارٹی آل نائٹ’ سمیت  تمام گانوں کو احمقانہ ٹریک قرار  دیا۔

بھارت کے ٹاپ ریپرز کی لسٹ میں سرِفہرست رہنے والے گلوکار کا کہنا تھا کہ ‘آج جب میں اپنے پرانے گانے سنتا ہوں تو مجھے ہنسی آتی ہے کہ یہ میں نے کیا لکھا تھا؟ صرف یہی نہیں، یہ دیکھ کر اور زیادہ ہنسی آتی ہے کہ لوگ اُن گانوں کو پسند بھی کررہے تھے‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain