بالی وڈ کی دلکش اداکارہ ریا چکرورتی نے 2020 میں سشانت سنگھ راجپوت قتل کیس میں گرفتاری کے بعد 28 دن جیل میں گرزارے ۔
اداکارہ نے 28 دنوں طویل اِس مشکل گھڑی میں اپنے دوستوں کو اپنا بہترین ’سپورٹر‘ قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کردیا۔
ریا چکرورتی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے جیل میں گزرے اپنے مشکل وقت کو یاد کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد جب انہیں اور ان کے بھائی کو جیل جانا پڑا تو اس وقت ان کے کچھ دوست ان کا کافی زیادہ سہارا بنے۔
ریا کا کہنا تھا کہ جب میں جیل جارہی تھی تو سوچ رہی تھی کہ ‘میرے والدین کا کیا ہوگا کیونکہ ان کا تو ہم بچوں کے علاوہ کوئی نہیں ہے‘۔
اداکارہ نے بتایا کہ ‘اس مشکل وقت میں جب میں اور بھائی دونوں جیل کاٹ رہے تھے میرے دوستوں نے والدین کی دیکھ بھال کی جس کے لیے میں انکی شکرگزار ہوں‘۔






































