تازہ تر ین

دیپیکا اور رنویر کا ’میٹرنیٹی شوٹ‘ وائرل

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ رواں سال فروری میں اپنے پہلے حمل کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو ستمبر کے مہینے میں ننھے مہمان کا استقبال کرنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

اپنے پہلے حمل کے اعلان کے بعد دیپیکا نے ابتدائی 3 ماہ تک عوام کی نظروں سے اوجھل رہیں جس کی وجہ سے ان کے مداح تجسس کا شکار تھے کہ بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اپنے پریگنینسی پیریڈ میں کیسی دِکھ رہی ہوں گی۔

تاہم رواں سال مئی میں دیپیکا پڈوکون بھارت میں جاری انتخابی عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیپیکا کے ‘بیبی بمپ‘ کو فیک کہہ کر اداکارہ کو شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر یہ جوڑا سروگیسی کے ذریعے بچہ پیدا کررہا ہے کیونکہ دیپیکا بالکل فٹ نظر آرہی ہیں ۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں سروگیسی غیر قانونی ہے اس لیے جوڑا عوام کو حمل کی جعلی اطلاع دے کر بیوقوف بنارہا ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے میٹرنیٹی شوٹ جاری کردیا
بیبی بمپ کو فیک کہہ کر تنقید کا نشانہ بنائی جانے والی بالی وڈ کی سنگھم اداکارہ دیپیکا پڈوکوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ میٹرنیٹی شوٹ جاری کرکے بالآخر ناقدین کو کرارا جواب دیدیا۔

بالی وڈ کی فٹ اداکارہ نے اپنے فگر کی پرواہ کیے بغیر بلیک اینڈ وائٹ تھیم پر مبنی میٹرنیٹی شوٹ کی دلکش تصاویر انسٹاگرام پر جاری کیں جس میں وہ رنویر سنگھ کے ہمراہ اپنے بیبی پمپ بہت فخر سے دکھاتی نظر آررہی ہیں۔

مداحوں سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں دیپیکا کی جانب سے طویل لفاظی پر مشتمل کیپشن نہیں لکھا گیا بلکہ انہوں نے اپنا کیپشن مختصر رکھتے ہوئے سفید دل اور انفینٹی ایموجی کے ساتھ ایک ‘ایول آئی ایموجی‘ پوسٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain