تازہ تر ین

سونم کپور فلمی پردے پر ’کم بیک‘ کیلئے تیار

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ سونم کپور آہوجا اپنے بیٹے ‘وایو آہوجا‘ کی پیدائش کے بعد سے ہی ’میٹرنیٹی بریک‘ پر تھیں۔

سونم کپور کو ان کے مداحوں نے آخری مرتبہ فلم ‘بلائنڈ‘ میں دیکھا تھا تاہم حال ہی میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے ’کم بیک‘ کی تصدیق کرتے ہوئے اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ ‘وہ جلد ہی ایک بار پھر فلمی پردے پر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی‘۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ سونم کا کہنا تھا کہ ‘مداحوں کا انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے کیونکہ ان کی آنے والی فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے جس کی شوٹنگ اگلے سال سے شروع ہوگی‘۔

سونم نے فلم کے نام، اپنے کردار اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘فلم کے متعلق ابھی کچھ نہیں بتایا جاسکتا کیونکہ میکرز کی جانب سے آفیشل اعلان ہونے تک فلم کی تمام تر تفصیلات کو خفیہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain