تازہ تر ین

سی ٹی ڈی کی ساہیوال میں کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں فریدیہ پارک کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق امان اللہ نامی گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج سے ہے، دہشت گرد کے قبضے سے مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر برآمد ہوئے۔

گرفتار دہشت گرد سے ریاست پاکستان، حکومت پاکستان اور پاک آرمی کے خلاف نفرت انگیز مواد اور کتابیں بھی برآمد ہوئیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain