پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست دینے والی بنگلادیشی کے آل راؤنڈر ٹیم کے ہمراہ وطن نہیں جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلادیشی آل راؤنڈر و سابق ممبر اسمبلی شکیب الحسن پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد ٹیم کے ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوں گے۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اور آفیشلز دو مختلف پروازوں سے وطن واپس جا رہے ہیں، بنگال ٹائیگرز کی ٹیم کراچی سے دبئی اور دوحا کے راستے بنگلادیش روانہ ہوگی۔
تاہم ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے۔
دوسری جانب سیریز میں فتحیاب بنگلادیش کی ٹیم وطن واپسی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ رات بنگلادیش کی ٹیم نے رات گئے ہوٹل میں قیام کیا تھا۔