راولپنڈی ون فائیو خدمت مرکز لیاقت باغ کا دورہ کیا اور شہریوں کی خدمت کرنے والے مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں جب آپ ہارنا شروع کرتے ہیں، تو کبھی کبھار جیتنا بھول جاتے ہیں، ایک میچ جیتیں گے تو اعتماد بحال ہوجائے گا۔
انہوں ںے کہا کہ ہمیں گراس روٹ لیول پر چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے، میری رائے میں کلب کرکٹ ختم ہو رہی جس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، بچہ جب کھیلنا شروع کرتا ہے تو وہ کلب کرکٹ کا رخ کرتا ہے اس لیے روٹس اچھی کرنا اہم ہے۔