تازہ تر ین

کنگنا کی فلم کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ، عدالت کا سنسر بورڈ کو ہدایت دینے سے انکار

 ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو اپنی نئی آنے والی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے بھی ریلیف نہیں مل سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ 6 ستمبر کو ریلیز ہونی تھی لیکن تاحال اداکارہ کو فلم کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ نہیں مل سکا، اس سلسلے میں اداکارہ نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فلم کی ریلیز اور سنسر بورڈ سے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آج ممبئی ہائی کورٹ میں فلم ‘ایمرجنسی’ کے سرٹیفیکیٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی لیکن ہائی کورٹ سے بھی کنگنا رناوت کی فلم کو ریلیف نہیں مل سکا۔

جسٹس برجیس کولابالا اور جسٹس فردوس پونی والا کی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کو فلم ‘ایمرجنسی’ کا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے کیونکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم سے متصادم ہوگا۔

ممبئی ہائی کورٹ نے دورانِ سماعت سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے ممبران کی بھی کلاس لگائی اور سماعت کو 19 ستمبر تک ملتوی کردیا۔

اس سے قبل جیل پور ہائی کورٹ نے کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز پر پابندی لگائی تھی جس کی وجہ سے یہ فلم 6 ستمبر کو ریلیز نہیں ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم ‘ایمرجنسی’ میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain