تازہ تر ین

ماہرہ خان کی گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

 لاہور: پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی مشہور بالی وڈ گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ گانا ان کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’رئیس‘ (2017) سے ہے، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ماہرہ خان نیلے پینٹ اور سفید ریشمی ٹاپ میں ملبوس، خوداعتمادی سے بھری ڈانس کرتی نظر آتی ہیں۔

ماہرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا، ’ہم واقعی سخت محنت کرتے ہیں… لیکن ہر موقع پر مزہ لینا بھی ضروری ہے۔‘

یاد رہے کہ ماہرہ خان جلد ہی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں نظر آئیں گی، جس کا ان کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain