تازہ تر ین

امیتابھ بچن اپنی اولاد میں جائیداد کیسے تقسیم کریں گے؟

 ممبئی: بالی ووڈ میں بِگ بی کے نام سے مہشور امیتابھ بچن کا اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے پُرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا پر امیتابھ بچن کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جوکہ اُنہوں نے سال 2011 میں دیا تھا، اس انٹرویو میں لیجنڈری اداکار نے اپنے بچوں میں اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے بات کی تھی۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جائیداد کو اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن نندا کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیجنڈری اداکار نے کہا تھا کہ جیا اور میں نے پہلے ہی یہ بات طے کرلی ہے کہ ہم اپنے دونوں بچوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کریں گے اور میرے مرنے کے بعد میرے پاس جو کچھ بھی ہوگا وہ میرے بیٹے اور بیٹی کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بیٹیاں پرائی ہوتی ہیں لیکن میری لیے میری بیٹی جیسے شادی سے پہلے تھی ویسے ہی شادی کے بعد بھی اہم ہے، میری بیٹی کے بھی وہی حقوق ہیں جو ابھیشیک کے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain