تازہ تر ین

فواد اور ماہرہ کی بطور دولہا دلہن انٹری دھوم

پاکستانی معروف و ہردلعزیز اداکار فواد خان اور دلکش اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریب میں بطور دولہا دلہن انٹری نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ ’ہمسفر‘ 2011 میں ٹی وی پر نشر کیا گیا جس میں فواد خان اور ماہرہ خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئے، اس جوڑی کو عوام کی جانب سے بے حد پیار ملا اور آج تک یہ آن اسکرین جوڑی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

ماہرہ خان اور فواد خان ’ہمسفر‘ کے بعد مختلف اشتہارات اور ٹی وی شوز میں ایک ساتھ نظر آئے جبکہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دا لیجنڈز آف مولا جٹ‘ میں اس ہردلعزیز جوڑی نے ایک ساتھ کام کر کے سب پر اپنا جادو چلایا۔

’ہمسفر‘ کے مداح سالوں سے ماہرہ خان اور فواد خان کو پھر سے اسی انداز میں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے جیسے 2011 میں دیکھا تھا اور ایسے میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے پُرستاروں کو خوشی سے جھوم اٹھنے کا موقع دے دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں فواد خان سیفد شیروانی میں ملبوس نظر آئے جبکہ ماہرہ خان پیچ، گلابی اور سبز رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس دکھیں اور دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام پر خوشی خوشی شادی کی تقریب میں انٹری دیتے دکھے۔

دونوں کو سب خوشی سے دیکھ رہے ہیں اور سفید جوڑوں میں ملبوس لڑکیاں تالیاں بجاتی بھی نظر آئیں۔

اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداح اپنی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں اور یہی سوال دہراتے نظر آرہے ہیں کہ آخر دونوں کس پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کریں گے؟

اس سے قبل ستمبر 2011 میں فواد خان اور ماہرہ خان نے لوریال برائیڈل وِیک میں برائیڈل لُک میں ایک ساتھ واک کی تھی اور اب 13 سال بعد دونوں کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو ماضی کے ورق الٹنے پر مجبور کردیا۔

ممکنہ طور پر یہ ویڈیو پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain