تازہ تر ین

کارتک کا سارہ کو گلے لگانا اننیا کو بھڑکا گیا

بھارتی اداکارہ سارہ علی خان اور خوبرو اسٹار کارتک آریان کو بغل گیر ہوتا دیکھ کر اننیا پانڈے کے چہرے کے تاثرات سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

سال 2020 میں ریلیز ہونے والی سیکوئل فلم’لوو آج کل‘میں کارتک آریان کے ساتھ سارہ علی خان بطور ہیروئن جلوہ گر ہوئیں جس کے بعد دونوں کچھ عرصہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے۔

اس فلم کے بننے سے قبل ہی سارہ متعدد مرتبہ کارتک کیلئے اپنی محبت کا ببانگِ دہل اعلان کرچکی تھیں اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا تھا کہ وہ کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی ہیں۔ تاہم فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل نے اس جوڑی کو یکجا ہونے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا۔

ایک سال چرچوں میں رہنے کے بعد سارہ اور کارتک نے اپنی راہیں جدا کرلیں اور دونوں پھر کبھی ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر نہیں آئے۔

حال ہی میں یہ جوڑی اننیا پانڈے کی جلد ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’کال می بے‘ کے پریمیئر پر ایک ساتھ نظر آئی اور اس جوڑی ’سارتک‘ کے مداح دونوں کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں باتیں کرتا دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے۔

وائرل ویڈیو میں سارہ علی خان اور کارتک آریان ایک دوسرے سے گلے ملتے نظر آئے جس کے بعد دونوں نے باتیں بھی کرتے دکھے۔

اسی ویڈیو میں دونوں کے ساتھ اننیا پانڈے کو بھی کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جن کے چہرے کے تاثرات مداحوں کو عجیب معلوم ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain