تازہ تر ین

اداکار نہیں بنتا تو والد کے کہنے پر بریانی بیچ رہا ہوتا، فہد مصطفیٰ

کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ اگر وہ اداکاری کی دُنیا میں قدم نہیں رکھتے تو آج بریانی بیچ رہے ہوتے۔

چند ماہ قبل فہد مصطفیٰ نے اداکار محب مرزا کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا تھا کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو پھر اُن کا پیشہ کیا ہوتا؟
اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اگر میں شوبز انڈسٹری میں قدم نہیں رکھتا تو میرے والد صاحب مجھے بریانی کی دُکان یا پھر کوئی ہوٹل کھولے کر دے دیتے۔
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اداکار فیضان شیخ کی اہلیہ و اداکارہ ماہم عامر کے والدین اور میرے والدین آپس میں بہت اچھے دوست ہیں، ماہم عامر کے والدین کا بریانی کا کاروبار ہے جو اب ماہم بھی چلا رہی ہیں۔
اداکار نے کہا کہ مجھے یاد ہے شوبز میں آنے سے قبل، ایک بار میرے والد مجھے ماہم عامر کے گھر لے گئے تھے جہاں ماہم کی والدہ نے مجھے بریانی کا کاروبار چلانے کا طریقہ بتایا۔
اُنہوں نے کہا کہ ماہم کی والدہ نے مجھے بتایا کہ اس کاروبار میں کون کونسی مشکلات پیش آتی ہیں اور ساتھ ہی اُنہوں نے کاروبار کو کامیاب بنانے کا طریقہ بھی بتایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain