تازہ تر ین

بچے کی متوقع ولادت، دیپیکا پڈوکون اسپتال پہنچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کی ڈلیوری کیلئے ممبئی کے ‘سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال و ریسرچ سینٹر‘ پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ  اپنے پہلے بچے کی ڈیلیوری کے لیے ممبئی کے لیے اسپتال میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘کالکی’ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی  رنویر سنگھ کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوکر  اسپتال جانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح اسٹار کپل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون  چہرے پر ماسک پہنے ہوئے گاڑی میں سوار ہیں جبکہ اس موقع  پر دیپیکا کے ساتھ ان کے  شوہر رنویر سنگھ، ساس انجو بھونانی اور نند ریتیکا بھونانی بھی  ہسپتال پہنچیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ اپنے پہلے بچے کو جنم دینے کیلئے اسپتال پہنچی ہیں۔

تاہم یہ ڈلیوری ہے یا روٹین چیک اپ، یہ خبر سلیبریٹی جوڑے کی جانب سے جاری ہونے والے آفیشل بیان سے ہی کنفرم ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھگوان گنیش کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے ممبئی کے سدھی وینائیک مندر پہنچے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain