ہدایت کار امر کوشک کی فلم ‘منجیا‘ کے ڈانس نمبر ‘ترس‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شروری واگھ نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ‘گنیش چتُورتھی‘ میں اپنی دادی کی 35 سال پرانی ساڑھی پہن کر مداحوں کو حیران کردیا۔
اداکار سنی کوشک کی مبینہ گرل فرینڈ شروری واگھ نے گنیش اتسو منانے کیلئے اپنے اندر کی مہاراشٹرین لڑکی کو چینل کرتے ہوئے سلک کی چمکدار جامنی رنگ کی ‘کانجیورام ساڑھی‘ پہنی جس نے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرادیں
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ‘گنیش چتُورتھی‘ کے موقع پر اپلوڈ کی جانے والی دلکش پوسٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
پوسٹ کے کیپشن میں شروری کا کہنا تھا کہ یہ ساڑھی اُن کی دادی نے اُن کی والدہ کو دی تھی، اب والدہ کی جانب سے انہیں دی گئی ہے۔
اداکارہ شروری کی جانب سےانسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ بھگوان گنیش کی ایک چھوٹی سی مورتی تھامے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں شروری کا کہنا تھا کہ ‘گنیش چتُورتھی سال کا سب سے جادوئی وقت اور میرا سب سے پسندیدہ تہوار ہے، اس سال اس تہوار کے موقع پر میری جانب سے پہنی گئی ساڑھی 35 سال پرانی کانجیورم ساڑھی ہے جو میری آجی (دادی) سے میری آئی (والدہ) کو ملی اور آج میرے پاس ہے’۔
واضح رہے کہ اداکارہ شروری نے حال ہی میں ‘منجیا’ اور ‘مہاراج’ جیسی بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے۔






































