تازہ تر ین

انوشکا شرما کا ایک ہی ڈش 6 مہینے کھانے کا انکشاف

کئی دنوں تک ایک ہی کھانا کھانا بہت سے لوگوں کے لیے غیر معمولی معلوم ہو سکتا ہے کیونکہ  زیادہ تر لوگ روزمرہ زندگی میں کھانے کیلئے مختلف قسم کے پکوانوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

 تاہم بالی وڈ کی دلکش اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ایک ہی پکوان کئی کئی ایام  تک بنا بور ہوئے کھا سکتی ہیں اور وہ ایسا کرتی بھی ہیں۔

مایہ ناز بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما  نے مداحوں کو بتایا کہ وہ پچھلے 6 مہنیوں سے ساؤتھ انڈیا کی مشہور ڈِش ‘اڈلی سانمبر‘ ناشتے میں کھارہی ہیں اور  وہ ایسا مزید کئی مہینوں تک اور بھی کرسکتی ہیں۔

2023 میں ایک ایونٹ کے دوران اداکارہ  انوشکا شرما سے صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایک ہی کھانا زیادہ عرصہ تک کھاسکتی ہیں؟

سوال پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ‘ یہ میرے لیے کوئی مشکل چیز نہیں ہے کیونکہ میں تقریباً ہر روز  اور کبھی کبھار مہینوں مہینوں تک ایک ہی چیز کھاتی ہوں خاص طور پر  تب، جب میں کسی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہوں‘۔

اداکارہ نے مداحوں کا بتایا کہ‘ایسا بھی وقت بھی آیا ہے جب میں نے شوٹنگ کے دوران رات کے کھانے میں پورے ایک مہینے تک کھچڑی اور بینگن کا بھرتا کھایا اور صرف یہی نہیں میں پچھلے 6 ماہ سے ناشتے میں اڈلی سانمبر کھا رہی ہوں‘۔

 مونوٹروفک یا مونو ڈائیٹ کیا ہے؟

کئی دنوں تک ایک ہی کھانا کھانے کو ماہرین کی رائے کے مطابق ‘مونوٹروفک’ یا ‘مونو ڈائیٹ‘ کہا جاتا ہے، اس میں ایک ہی قسم کی صحت مند غذا کو روز کھانے سے کسی بھی شخص کو اپنا ویٹ بیلنس رکھنے میں مدد دملتی ہے۔

اداکارہ  انوشکا شرما اپنی نظم و ضبط والی زندگی اور  2 بچوں کے بعد بھی فٹنس کیلئے مشہور ہیں، وہ اپنی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے‘مونوٹروفک’ یا ‘مونو ڈائیٹ‘  کے طریقہ کار کو فالو کرتی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ کی فٹنس کیلئے لگن قابل تعریف ہے لیکن‘مونوٹروفک’ یا ‘مونو ڈائیٹ‘ کے بارے میں کئی سوالات بھی اٹھتے رہے ہیں کہ آیا یہ طریقہ کار  فائدہ مند ہے یا نہیں؟

 اس ضمن میں  معدے کے ماہر ڈاکٹر  پال مانیکم اپنی ایک انسٹاگرام رِیل جاری کی جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی۔

اپنی انسٹاگرام رِیل میں  ڈاکٹر پال نے وضاحت کی کہ اڈلی میں موجود چاول اور سانمبر میں موجود دال گٹ ہیلتھ (معدے کی صحت) کیلئے بہترین ہے، جو وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس کو جلد میں جذب کرنے میں مدد دیتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اپنی ‘مونوٹروفک’ یا ‘مونو ڈائیٹ‘ کی بدولت چمکتی جلد کے ساتھ  ہمیشہ پُرکشش نظر آتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain