تازہ تر ین

کے پی میں پولیس پر حملے : اہلکاروں کا احتجاج، بنوں میں اہلکاروں نے لاش رکھ کر دھرنا دیدیا

باجوڑ / ڈی آئی خان: خیبرپختون خوا کے متعدد اضلاع میں پولیس پر حملوں کے خلاف اہلکاروں نے ڈیوٹیاں چھوڑ دیں اور احتجاجاً دھرنے دے دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ میں پولیس نے ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا اور احتجاج شروع کردیا، اہل کاروں نے سول کالونی پولیس لائن گراؤنڈ میں خیمے نصب کردیئے ضلع بھر میں ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا۔

باجوڑ دھرنے میں ضلع بھر سے پولیس اہلکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، دھرنے میں بیٹھے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج وسیع کردیں گے، جب تک اداروں کے اہلکار ہمارے ساتھ پولیو ڈیوٹی نہیں کریں گے تب تک پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ ہوگا۔
باجوڑ دھرنے میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی شریک ہیں۔

اسی طرح لکی مروت میں بھی پولیس پر حملوں کے خلاف پولیس ملازمین کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا اور ضلع کے داخلی اور خارجی تمام راستے بند کردیے۔

احتجاج کی حمایت میں تاجروں نے لکی، گمبیلا اور سرائے نورنگ سمیت پورے ضلع کے کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔

یہ دھرنا چار دن سے جاری ہے جس کے باعث پشاور کراچی انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کی روانی بند ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain