تازہ تر ین

یوٹیوب پر کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے موسیقی پر کاپی رائٹس اسٹرائیک سے بچنے کے لیے صارفین کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا بہترین ٹول متعارف کرادیا۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کے مطابق اب مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے وقت اس سے صرف ایک ہی کلک سے کاپی رائٹ میوزک ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی ویڈیو کاپی رائٹس ڈیٹیل کے سیکشن میں جائیں گے، انہیں ایک نیا فیچر اراس سانگ ٹول (Erase Song tool) نظر آئے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف جیسے ہی اس پر کلک کرے گا اے آئی ٹول ایک ہی کلک پر ویڈیو میں موجود کاپی رائٹس میوزک کو ڈیلیٹ کردے گا۔

یعنی اگر کسی بھی صارف نے اپنی ویڈیو میں کوئی کاپی رائس کی میوزک شامل کی ہے لیکن وہ اس میوزک سے متعلق مکمل معلومات نہیں رکھتا تو مذکورہ آپشن کے ذریعے ان کی ویڈیو سے میوزک ہذف ہوجائے گا۔

ساتھ ہی یوٹیوب نے اعتراف کیا ہے کہ مذکورہ اے آئی ٹول 100 فیصد درست کام نہیں کرتا، بعض اوقات یہ کاپی رائٹس کی حامل موسیقی کو بھی شناخت نہیں کرپاتا، اس لیے مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے قبل پہلے کی طرح کاپی رائٹس اشوز بھی دیکھے۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ یوٹیوب پہلے ہی صارفین کو کوئی بھی مواد اپ لوڈ کرنے سے قبل اس کے کاپی رائٹس کا جائزہ لینے کے ٹول فراہم کرتا ہے، تاہم مذکورہ ٹولز کے ذریعے بھی بعض مرتبہ کاپی رائٹس کا حامل مواد بھی اپ لوڈ ہوجاتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain