تازہ تر ین

پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کےلیے پارلیمنٹ لاجز سب جیل قرار

اسلام آباد: تحریک انصاف کے زیر حراست اراکین کےلیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو پی ٹی آئی کے زیر حراست تمام 10 اراکین کے لیے سب جیل قراردے دیا۔ اسپیکر نے وزارت قانون اور شعبہ قانون سازی سے مشاورت کے بعد پر فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے زیرحراست 10 اراکین سے متعلق اسپیکر کو درخواست دے دی۔ درخواست میں پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کے پورے سیشن کےلیے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گیے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain