تازہ تر ین

دیپیکا کی نومولود بیٹی کیساتھ جاری پہلی تصویر کی حقیقت کیا؟

بالی وڈ اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون کی اپنی نومولود ننھی پری کے ساتھ ہسپتال سے جاری ہونے والی پہلی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔

7 ستمبر دیپیکا پڈوکون کو ڈلیوری کیلئے ممبئی کے ‘سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال و ریسرچ سینٹر‘ منتقل کیا گیا تھا جس کے اگلے روز 8 ستمبر کو ننھی پری کو جنم دیا۔

اگرچہ ہندوؤں کے جوتشی اور متعدد ڈاکٹرز یہ پیش گوئی کر رہے تھے کہ اسٹار جوڑی کے ہاں پہلی اولاد بیٹا ہوگا لیکن دیپ ویر کے ہاں بیٹی کی پیدائش سب کو غلط ثابت کر گئی۔

بعدازاں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے گھر پہلی اولاد بیٹی کی پیدائش کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

اسٹار جوڑی کے ہاں ننھی پری کی پیدائش کی خبر کے ساتھ ہی دیپ ویر کے مداح جہاں ‘دیپیکا جونیئر’ کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں اور ایسے میں سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون کی نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی جس پر مداح محبت کی برسات کرنے لگے۔

اسکرین گریب

تصویر میں دیپیکا پڈوکون ہسپتال کے مریضوں والا لباس پہنی دکھیں جبکہ انکے سینے پر ننھی پری لیٹی نظر آئی جسکو وہ بے انتہا محبت سے دیکھتی دکھیں۔

اس تصویر کو متعدد سوشل میڈیا صارفین نے شیئر کیا اور دیپیکا پڈوکون اور رنویر کو اولاد کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کو اگرچہ مداح دیپیکا جونیئر کی پیدائش کے فوری بعد لی گئی اہم ترین اور یادگار تصویر مان چکے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

دراصل یہ تصویر اے آئی جنریٹڈ ہے البتہ اسی طرح چند اور بھی اے آئی جنریٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جو دیپیکا کی اپنی بیٹی کیساتھ پہلی تصویر کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون کی نومولود بیٹی کیساتھ اے آئی جنریٹڈ تصویر

واضح رہے کہ فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اپنے ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی جس سے قبل دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کرتے رہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain