تازہ تر ین

تمام اختلافات بُھلاکر سلمان بھی ملائکہ سے ملنے پہنچ گئے

بالی وڈ اسٹار ملائکہ اروڑا کے سوتیلے والد انیل مہتا کی موت پر تعزیت کرنے کیلئے اداکارہ کے گھر پہنچنے والے اداکاروں میں سلمان خان بھی شامل ہوگئے۔

11 ستمبر کی صبح ملائکہ اروڑا کے والد انیل کی خودکشی خبر بھارتی میڈیا پر بریک ہوئی جس کے بعد دیگر معلومات منظرِ عام پر آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

خود ملائکہ اروڑا بھی اس موقع پر ممبئی میں موجود نہیں تھیں لہٰذا وہ پونے سے فوری طور پر والدین کی رہائشگاہ پر پہنچیں۔

ملائکہ کے اس بڑے غم میں ان سے ملنے شوبز ستارے بھی پہنچے لیکن انکے سابقہ سسرال یعنی خانز سب سے زیادہ پیش پیش رہے۔

اگرچہ خانز کے سب سے بڑے سلیم خان سے لیکر انکے پوتے نروان بھی اس دکھ کی گھڑی میں ملائکہ کی والدہ کی رہائشگاہ پہنچے لیکن سلمان خان موت اور اگلے روز آخری رسومات کی ادائیگی پر بھی نظر نہ آئے۔

سلمان خان کو ملائکہ کے غم میں شریک نہ ہوتا دیکھ کر مداح حیران ہوئے کیونکہ دبنگ خان دوسروں کے غم میں شریک ہونے کیلئے ہی مشہور ہیں اور اسی بات کو سلمان خان نے ایک مرتبہ پھر سچ کر دکھایا۔

سلمان خان 12 ستمبر کی رات اپنے باڈی گارڈز اور سیکیورٹی کے ساتھ ملائکہ اروڑا کے گھر پہنچے اور اداکارہ کے غم میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ثبوت دیا۔

اگرچہ ارباز خان سے طلاق کے بعد سے سلمان خان کبھی ملائکہ اروڑا کے ساتھ نظر نہیں آئے اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ملائکہ سے بات کرنی بھی چھوڑ دی تھی لیکن مشکل گھڑی میں بڑے بھائی کی طرح ہی انکے گھر پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا صارفین سلمان خان کے اس عمل کی بے انتہا تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’کتنا اچھا خاندان ہے، دکھ میں ساتھ ہونا ہی سب کچھ ہے‘ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ جیسا کے لوگ کہتے ہیں کہ سلمان آپ کی خوشی میں آئے کہ نہ آئے لیکن آپکے غم میں آپکے ساتھ ہی ہوگا‘۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain