تازہ تر ین

ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، ایف آئی اے ٹیم عمران خان سے تحقیقات کیلیے اڈیالہ پہنچ گئی

 راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر عمران خان سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق عمران خان سے تحقیقات کیلیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ، اسلام آباد کے سینئر افسران کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو بانی چیئرمین سے تحقیقات کیلیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی و تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرے گی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے تحقیقات انکے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کرنے پر کی جا رہی ہے، انتہائی متنازع پوسٹ بانی پی ٹی آئی کے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain