تازہ تر ین

سعودیہ کی ریکوڈک میں 15 فیصد شیئرز خریدنے کی پیشکش

  اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں 15 فیصد شیئرز خریدنے کی پیشکش کردی گئی۔

ایس آئی ایف سی نے پیشکش کی منظوری دے دی ،حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی لین دین کے سپرد کر دیا ۔ ریکوڈک منصوبے کی 50 فیصد ملکیت بیرک گولڈ، 25 فیصد وفاقی حکومت کے 3 اداروں اور 25 فیصد بلوچستان کی ہے۔

بیرک گولڈ منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی دسمبر 2024 تک مکمل ہو گی اور پہلی پیداوار 2028 تک متوقع ہے۔ پاکستان جون 2025 تک سعودی عرب سیکان کنی اورزراعت میں 5 ارب ڈالرتک کی سرمایہ کاری کی توقع رکھتا ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کے منافع کی واپسی کے خدشات دورکرتے ہوئے یقین دلایا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو فوقیت دی جائے گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain