تازہ تر ین

جویریہ عباسی نے دوسری شادی کب اور کہاں کی؟ اداکارہ نے بتا دیا

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسری شادی کی تاریخ کے بارے میں بتا دیا۔

حال ہی میں جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے دوسرے نکاح کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی تھیں۔

جویریہ عباسی کے نکاح کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اُنہوں نے دوسری شادی کب کی۔

تاہم، اب جویریہ عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی دوسری شادی سے متعلق تمام سوالات کے جواب دے دیے۔

جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوبز کی خبریں پوسٹ کرنے والے معروف بلاگر پیج ‘عرفانستان’ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میرے نکاح کی تقریب 15 مارچ کو گھر میں ہی منعقد ہوئی تھی جس میں صرف اہلخانہ اور چند قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

اداکارہ نے اپنے دوسرے شوہر کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ میں اور عدیل حیدر پہلی بار دوست کے ڈنر پر ملے تھے، وہاں سے ہماری بات چیت کا آغاز ہوا اور پھر آہستہ آہستہ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب عدیل نے مجھے شادی کے لیے پرپوز کیا تو میں نے اس بارے میں اپنی فیملی اور میرے بیسٹ فرینڈ اداکار شہود علوی کو بتایا تھا۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ میری فیملی اور شہود علوی نے مجھے کہا کہ عدیل حیدر سے شادی کرلو اور پھر الحمدللہ! ہم نے شادی کرلی۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کے پیشے کے حوالے سے کہا کہ میرے شوہر ایک بزنس مین ہیں۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain