تازہ تر ین

علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگا دیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پھر نشانے پر لیتے ہوئے ان پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کے پی میں جلسے کیوں کروں؟ نواز شریف جب سزا کے بعد بیرون ملک تھے تو مریم نواز پنجاب میں جلسے کررہی تھیں، ہم نے انھیں نہیں روکا تھا۔ پی ٹی آئی کی خواتین جیل میں ہیں، کیا وہ عورت نہیں؟ کیا پورے پاکستان میں ایک عورت مریم نواز ہی رہ گئی ہیں؟۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو دوبارہ وارننگ دیتے ہیں کہ انھیں روکا گیا تو جواب دیں گے، انہوں نے کارکنوں پر تشدد کیا تو انھیں اٹھا کر یہاں لایا جائے گا۔ یہ گولیاں اور آنسو گیس ہمارا وقت ضائع کرکے ہمیں لیٹ تو کر سکتے ہیں مگر ہمیں اپنے مقصد سے ہٹا نہیں سکتا۔

ایک صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کے راستے روکنے کے لیے کنٹینرز لگائے جارہے ہیں، وہ کس کے وسائل ہیں؟ وہ وزیراعلیٰ ہیں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کریں گے۔ لاپتا افراد کیس میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ کے پی پشاور ہائیکورٹ پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے وزیراعلی کے پی سے سوال کیا کہ ضمانت کے باوجود گرفتاریاں ہورہی ہیں؟

وزیراعلی نے جواب دیا کہ ایسے معاملات کا میں خود مخالف ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ چلے جائیں، اس طرح بندوں کو اغوا نہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل جواب جمع کرائیں اور سی ٹی ڈی، پولیس سب کو بٹھا کر معاملے کو دیکھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain