تازہ تر ین

81 سالہ ماڈل نے مِس یونیورس مقابلے میں بہترین لباس کا ایوارڈ جیت لیا

سیئول: جنوبی کوریا کی 81 سالہ ماڈل نے مس یونیورس کوریا کے مقابلے میں حصہ لے کر نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ بہترین لباس کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔

چوئی سون ہوا نامی خاتون اپنے سفید بالوں اور جوانی کے جذبے کے ساتھ اپنی ساتھی مدمقابل خواتین جو ان سے کئی سال چھوٹی تھیں، میں نمایاں نظر آئیں لیکن وہ یہ ثابت کرنے کے لئے پرعزم تھیں کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔

Screenshot-2024-10-01-1207191727766454-0

چوئی سون ہوا  1952 میں دنیا کے پہلے مس یونیورس مقابلے سے تقریباً ایک دہائی قبل  1943 میں پیدا ہوئیں۔ مس چوئی نے اگرچہ مس یونیورس کا ٹائٹل تو نہیں جیتا تاہم انہیں بہترین لباس کے انتخاب کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ے

اپنی عمر کے باوجود محترمہ چوئی اپنی صلاحیتوں پر پراعتماد ہیں اور مستقبل میں آنے والے دیگر مقابلوں کے لیے بھی پُرامید ہیں۔

ت

انہوں نے سی این این کو بتایا کہ میں دنیا کو حیران کرنا چاہتی ہوں کہ 81 سالہ خاتون اتنی صحت مند، جوان اور خوبصورت کیسے ہے؟ اس نے اس جسم کو اب تک کیسے مستحکم رکھا ہے اور یہ کہ اس کی خوراک کیا ہے؟۔

1920x0


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain