تازہ تر ین

اسرائیل کی بری فوج 18 سال بعد لبنان میں داخل؛ کئی علاقے خالی کروالیے

تل ابیب: اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ پر فضائی حملوں کے بعد اب آپریشن کی آڑ میں اپنی بری فوج بھی جنوبی علاقوں میں اتار دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کی بری فوج جنوبی لبنان میں مضافاتی علاقے الضاحیہ میں داخل ہوگئی اور 3 دیہاتوں اللیکی، حارہ حریک اور برج البراجنہ کو خالی کروالیا جب کہ لبنانی فوج سرحد سے 5 کلومیٹر دور پیچھے ہٹ گئی۔اسرائیلی بری فوج نے ان دیہاتوں میں حزب للہ کے زیر استعمال عمارتوں اور انفرا اسٹریکچر کو نشانہ بنایا اور اس دوران فضائیہ کے طیارے مدد کے لیے فضا میں اُڑتے رہے۔Advertisementاسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں اور بری فوج کے ٹینکوں نے شدید بمباری کی اور شہریوں کو مخصوص علاقوں میں سفر سے بھی روک دیا گیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نارتھن ایروز نامی ملٹری آپریشن جنوبی لبنان میں صرف حزب اللہ کے اہداف تک محدود رہے گا اور حالات کے قابو میں آنے تک جاری رہے گا۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل کے بقول اس وقت محدود کارروائیاں کی جا رہی ہیں رہے ہیں جس میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اس سے قبل 2006 میں لبنان میں داخل ہوئی تھی جب حزب اللہ کے ساتھ دوسری بڑی جنگ کی گئی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain