لاہور: پاکستانی ہاکی ٹیم کے اَن فٹ کھلاڑی ابوبکر کا مستقبل داو پر لگ گیا، کھیل میں واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری سرجری کرانا پڑے گی۔
آسٹریلیا سے چین پہنچ کر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ڈریگ فلکر ابوبکر بھارت کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
ذرائَع کے مطابق گھٹنے کی فوری سرجری نہ ہونے پر ابوبکر کی انجری پچیدہ ہوسکتی ہے، فوری آپریشن کے لیے لاکھوں روپے کی ضرروت ہے۔
پی ایچ ایف حکام کے مطابق ابوبکر کا چیک اَپ کروا رہے ہیں، مکمل خیال رکھا جائے گا، بیرون ملک علاج کی ضرورت پڑی تو باہر بھی بھجوایا جائے گا۔
صدر پی ایچ کی جانب سے ابوبکر کے علاج کے لیے پرائم منسٹر سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جلد پیش رفت کی امید ہے۔