تازہ تر ین

ساس کے انتقال کی خبر پر بھی ’کپل شرما شو‘ میں مسکراتی رہی، ارچنا پورن سنگھ

 ممبئی: مشہور بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ گزشتہ تین دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے ‘دی کپل شرما شو’ کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ارچنا اس شو کا ایک اہم حصہ بن چکی ہیں اور اب وہ اس کے دوسرے سیزن کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ارچنا نے شو کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی افسوسناک واقعے کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا، ’شو کی شوٹنگ کے دوران مجھے ساس کے انتقال کی خبر ملی، اور میں یہ سوچتے ہوئے ہنس رہی تھی کہ میری ساس کا انتقال ہوا ہے اور میں یہاں کیسے ہنس رہی ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ فلم انڈسٹری میں 30 سے 40 سال گزار چکے ہوتے ہیں تو پروڈیوسر کی سرمایہ کاری اور پروجیکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، اس لیے کام کو ادھورا چھوڑنا ممکن نہیں ہوتا۔

ارچنا نے اپنے شوہر کی حمایت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پروڈیوسر نے انہیں ہنسنے کی ایکٹنگ کرنے کی درخواست کی جبکہ آواز بعد میں شامل کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ارچنا پورن سنگھ نے محبتیں، کرش، کچھ کچھ ہوتا ہے، اور بول بچن جیسی کامیاب فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ وہ کامیڈی سرکس اور دی کپل شرما شو میں اپنے مزاحیہ کرداروں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain